جناح ہاؤس حملہ؛ چیئرمین پی ٹی آئی کو جے آئی ٹی نے طلب کرلیا
لاہور(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں جے آئی ٹی نے طلب کرلیا۔جناح ہاؤس حملے کی تحقیقات کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے شامل تفتیش ہوں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی آج 4 بجے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔
پولیس کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف کو لاہور میں دہشت گردی کے 10 مقدمات میں نامزد کیا جاچکا ہے ۔ پنجاب میں سربراہ پی ٹی آئی کے خلاف دہشت گردی کے 19 مقدمات درج ہیں ۔