کراچی سے لاپتا کسٹمز کے 2 افسران اسلام آباد جاتے ہوئے گرفتار


کراچی(قدرت روزنامہ) کسٹمز کے لاپتا ہونے والے 2 افسران کو اسلام آباد جاتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) حکام کے مطابق کراچی سے لاپتا ہونے والے کسٹمز کے دو افسران طارق محمود اور یاور عباس کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہد رج کرلیا گیا ہے۔ دونوں افسران کو اسلام آباد جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
دونوں افسران (طارق محمود اور یاور عباس) ایک ہفتے سے لاپتا تھے۔ گرفتار ملزمان کو ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کسٹمز کے دونوں افسران گزشتہ جمعہ کی شام سے لاپتا تھے اور اس دوران ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں تھا۔ اس سلسلے میں متعلقہ سرکاری محکمے ان کی تلاش میں مصروف تھے۔