پرویز الہٰی کی رہائی کی روبکار پر عمل نہ کرنے پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات عدالت طلب
لاہور(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی رہائی کی روبکار پر عمل نہ ہونے پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات کو عدالت طلب کر لیا۔
اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف پرویز الہٰی کی رہائی کی روبکار پر عمل نہ کرنے اور اعتراض پر شوکازنوٹس جاری کر دیا، عدالت نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات کو طلب کرتے ہوئے 19 جولائی کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
عدالت نے کہا کہ ڈی آئی جی کو علم ہونا چاہیے کہ سپرنٹنڈنٹ جیل نے احکامات کی خلاف ورزی کی۔سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کا سوچ بھی نہیں سکتا، روبکار پر فیصلے میں ابہام کی وجہ سے عملدرآمد روکا، پرویز الہٰی دیگر مقدمات کے باعث ابھی جیل میں ہیں۔