مون سون کا دوسرا سپیل شروع، لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش

لاہور(قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی مون سون کا دوسرا سپیل شروع ہو گیا، شہر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے . لاہور کے مختلف علاقوں جیل روڈ پر 1.5، گلبرگ میں 5 اور چوک ناخدا میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گلشن راوی میں 16 ، اقبال ٹاؤن میں 14 ، سمن آباد میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی .

اسی طرح جوہر ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں 10 جبکہ قرطبہ چوک میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ دوپہر کو شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے . . .

متعلقہ خبریں