کراچی میں آج ہلکی بارش کا امکان


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق ساحلی پٹی اورتھرپارکر کے اضلاع میں آج بوندا باندی اور ہلکی بارش متوقع ہے۔سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج مطلع زیادہ تر ابرآلود اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
شہرِ قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں اتوار کو بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔