کراچی میں آج ہلکی بارش کا امکان


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے . محکمۂ موسمیات کے مطابق ساحلی پٹی اورتھرپارکر کے اضلاع میں آج بوندا باندی اور ہلکی بارش متوقع ہے .

سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے .
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج مطلع زیادہ تر ابرآلود اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے .
شہرِ قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے . محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں اتوار کو بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے .

. .

متعلقہ خبریں