منیش ملہوترا فلم ’مینا کماری‘ سے ہدایت کاری کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے معروف فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا اب فلم ’مینا کماری‘ سے ہدایت کاری کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی کی مایاناز اداکارہ مینا کماری کی زندگی پر مبنی فلم کی ہدایت کاری فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کریں گے جبکہ فلم کی مرکزی اداکارہ کریتی سینن ہوں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی تاہم ابھی فلم کے اسکریپٹ پر کام چل رہا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق یہ منیش ملہوترا کا دیرینہ خواب ہے کہ وہ اداکارہ مینا کماری کے جمالیتی حسین کو سنیما کے بڑے پردے پر دکھائیں، جس کا ذکر انہوں نے اکثر و بیشتر اوقات اپنے انٹرویوز میں کیا ہے۔
خیال رہے کہ اس فلم کا مقصد بالی ووڈ کی ٹریجیڈی کوئن لیجنڈری اداکارہ مینا کماری کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔