کبریٰ خان کے عاجزانہ رویّے کے سوشل میڈیا پر چرچے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف فلم و ٹی وی اداکارہ کبریٰ خان کے لیے انٹرنیٹ صارفین نے سادہ لوح انسان کے ساتھ عاجزانہ رویے سے پیش آنے پر تعریفوں کے پُل باندھ دیے ہیں۔
اداکارہ کبریٰ خان ایک باصلاحیت اور خوبرو اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنی جاندار اداکاری اور خوشگوار شخصیت کے سبب ڈرامہ شائقین کے دلوں میں گھر کیا ہوا ہے۔کبریٰ خان ڈرامہ انڈسٹری کو متعدد بلاک بسٹر پروجیکٹس دے چکی ہیں۔اداکارہ کبریٰ خان نے حال ہی میں ایک فلم کے پریمیئر میں شرکت کی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Amna Rasool (@allpakshowbizstarz)


اس دوران کبریٰ خان کی بنائی گئی ایک ’کینڈڈ ویڈیو‘ مداحوں کو خوب بھا گئی ہے۔کبریٰ خان کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کا ایک سادہ لوح مداح سیلفی لینے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ اس دوران کبریٰ خان اس مداح کا فون خود پکڑتی ہیں اور سیلفی بنا لیتی ہیں۔
کبریٰ خان کے اس عمل پر انٹرنیٹ صارفین اُن کے اس عاجزانہ رویئے کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔