کراچی اور لاہور میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی اور لاہور میں ٹماٹر کی قیمت میں اچانک ہوشربا اضافہ ہو گیا . شہرِ قائد میں ایک کلو ٹماٹر کی قیمت 160 روپے ہو گئی ہے .

واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی میں ٹماٹر 60 روپے کلو فروخت ہو رہے تھے .
لاہور میں ٹماٹر کی قیمت میں 40 روپے اضافہ
دوسری جانب لاہور میں ٹماٹر کی قیمت میں 40 روپے اضافے کے بعد ٹماٹر 120روپے کلو ہو گئے . لاہور میں دو روز قبل ٹماٹر 80 روپے کلو فروخت ہو رہے تھے .
اس حوالے سے دکاندار کا کہنا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے ٹماٹر کی قلت بڑھ رہی ہے، کوئٹہ سے ٹماٹر کے ٹرک 10 کے بجائے 3 آرہے ہیں . مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں دیگر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں