شنایا کپور ساؤتھ فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کریں گی


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار سنجے کپور کی صاحبزادی شنایا کپور ساؤتھ فلم انڈسٹری میں فلم ‘وروشابا’ سے اپنا ڈیبیو کریں گی۔فلم پروڈیوسر ایکتا کپور نے شنایا کو فلم میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
‘وروشابا’ میں شنایا کپور، روشن میکا کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کریں گی۔اداکارہ نے اس سے متعلق کہا کہ فلم میں تمام بڑے نام شامل ہیں اور اسے بڑے پیمانے پر تیار کیا جا رہا ہے۔
شنایا کا کہنا تھا کہ میرا کردار ایسا ہے جو کوئی بھی نوجوان اداکار کرنا چاہے گا، یہ کردار مجھے اپنے کیریئر میں بہت جلدی مل گیا۔