شنایا کپور ساؤتھ فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کریں گی


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار سنجے کپور کی صاحبزادی شنایا کپور ساؤتھ فلم انڈسٹری میں فلم 'وروشابا' سے اپنا ڈیبیو کریں گی . فلم پروڈیوسر ایکتا کپور نے شنایا کو فلم میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے .


'وروشابا' میں شنایا کپور، روشن میکا کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کریں گی . اداکارہ نے اس سے متعلق کہا کہ فلم میں تمام بڑے نام شامل ہیں اور اسے بڑے پیمانے پر تیار کیا جا رہا ہے .
شنایا کا کہنا تھا کہ میرا کردار ایسا ہے جو کوئی بھی نوجوان اداکار کرنا چاہے گا، یہ کردار مجھے اپنے کیریئر میں بہت جلدی مل گیا .

. .

متعلقہ خبریں