کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی


کراچی(قدرت روزنامہ) آج صبح شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد گرمی کی شدت میں قدرے کمی آگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔
شہر کا درجہ حرارت آج زیادہ سے زیادہ 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔دن بھر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ 15 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی اور جنوب مغربی ہوائیں چلیں گی۔