پرویز خٹک نے الگ جماعت بنانے کیلیے رابطوں کا سلسلہ تیز کر دیا


پشاور(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے کے بعد الگ جماعت کے قیام کے لیے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کر دیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے ساتھ رابطے کے حوالے سے بھی اطلاعات ہیں جبکہ پرویزخٹک کی اسلام آباد اور پشاور میں سابق اراکین اسمبلی اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔
اس کے علاوہ ن لیگی قیادت کے ساتھ بھی رابطوں اور شمولیت کے معاملات پر مشاورت کی بھی اطلاعات ہیں۔ تاہم، رابطے مکمل ہونے کے بعد وہ اپنی الگ جماعت کے قیام کا اعلان کرسکتے ہیں۔آئندہ چند دنوں کے اندر اس سلسلے میں حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ پرویزخٹک کی جانب سے نئے سیاسی سفر میں خیبر پختونخوا سے کئی سابق اراکین اسمبلی شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ و وزیر دفاع پرویز خٹک کو پارٹی کے اندر بغاوت کے الزامات کے تحت تحریک اںصاف سے فارغ کر دیا گیا تھا۔