موٹر وے پولیس نے گمشدہ ہیرے کی انگوٹھی تلاش کرکے مالک کے حوالے کردی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) موٹر وے پولیس کے اہلکاروں کی فرض شناسی و ایمانداری، گمشدہ ہیرے کی انگوٹھی تلاش کرکے مالک کے حوالے کردی۔حکام کے مطابق لقمان نامی شہری اپنی فیملی کے ہمراہ سوات ایکسپریس وے پر سوات سے پشاور کی جانب محو سفر تھا کہ پلئی کے قریب ٹنل نمبر ون میں ان کی پیش قیمت انگوٹھی گر گئی۔
فیملی نے انگوٹھی کی تلاش شروع کر دی لیکن کچھ دیر بعد موٹروے پولیس بھی مدد کی غرض سے موقع پر پہنچی تاہم انگوٹھی نہ ملنے پر فیملی اپنے کوائف نوٹ کروا کر وہاں سے چلے گئے۔موٹر وے پولیس نے تلاش جاری رکھی جسے موٹروے پولیس نے تلاش کر لیا اور فیملی کے حوالے کر دیا۔ شہری لقمان اور اسکی فیملی نے انگوٹھی تلاش کرنے پر موٹروے پولیس کی کاوش کو سراہا ہے۔