پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی نوید سنادی . گرمی کے ستائے عوام نے سکھ کا سانس لیا ، پنجاب کے مختلف شہروں گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، چونیاں،عارف والا اور دیگرعلاقوں میں بادل کھل کر برسے ، بارش کے پانی سے گوجرانوالہ کے نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے اورپانی جمع ہونے سے مختلف سڑکوں پر بیشتر موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بند ہو گئیں .

صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا ، محکمہ موسمیات نے شہر میں آج اور کل وقفے وقفے سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے . کراچی میں بھی بارش کی انٹری ، کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ، کراچی کے علاقوں آئی آئی چندریگر روڈ، پی آئی ڈی سی، شارع فیصل،گارڈن اور ملیر سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی . محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں دن کے اوقات میں مطلع جزوی ابرآلود اور رات میں ابرآلود رہےگا، کراچی میں سمندری ہوائیں بحال رہیں گی . دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کردی ہے . . .

متعلقہ خبریں