کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی


ٹھٹھہ(قدرت روزنامہ) دھابیجی پمپنگ سٹیشن سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی۔واٹر بورڈ کے حکام کے مطابق 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر 5 صبح 6 بج کر 35 منٹ پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پھٹی۔
تمام پمپ بند ہونے سے کراچی کو 7 کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہوگئی، لانڈی، ملیر، کورنگی، شاہ لطیف ٹاؤن، قائد آباد، گلشن حدید، گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں پانی کی قلت ہوگی۔
اس حوالے سے واٹر بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ لائن پھٹنے سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والے 7 پمپس بند ہو گئے، متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ دھابیجی پمپنگ سٹیشن کو کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی فراہم کی جاتی ہے۔

Recent Posts

گھی کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو…

3 mins ago

بھارت میں کون سی پاکستانی اداکارہ کے نام کی مٹھائی فروخت ہونے لگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل حرا مانی کے نام کی مٹھائی…

15 mins ago

ایگریکلچر ڈیمانسٹریشن زونز کا قیام سی پیک کے اگلے مرحلے کا اہم منصوبہ ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ ایگریکلچر ڈیمانسٹریشن زونز…

24 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ، کس ٹیم کا سکواڈ سب سے زیادہ مضبوط ہے؟ مورگن نے بتادیا

لندن (قدرت روزنامہ) سابق انگلش کپتان آئن مورگن نے بھی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے بھارت کی…

31 mins ago

وفاقی بجٹ 8 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی بجٹ 8 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔…

32 mins ago

’’ انٹرویو کے علاوہ کسی کی ضرورت ہے تو میں ۔۔‘‘ محمد رضوان کی مداح کے ساتھ دلچسپ گفتگو کی ویڈیو وائرل

لندن (قدرت روزنامہ) انگلینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے…

33 mins ago