ملائیکہ اروڑا کے آذربائیجان میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل


آذربائیجان(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا اپنی دوستوں کے ہمراہ سیر و تفریح کیلئے ان دنوں آذربائیجان میں موجود ہیں، انہوں نے باکو سے اپنی خوبصورت تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔
اس سفر میں ملائیکہ کے ساتھ دیگر دوستوں کے علاوہ ماڈل و اداکارہ ادیتی گوتریکر بھی ہیں، تصاویر شیئر کرتے ہوئے ملائیکہ اروڑا نے کیپشن دیا کہ “باکو میں پہلا دن، میرے مطابق بہترین دن”۔

View this post on Instagram

A post shared by Malaika Arora (@malaikaaroraofficial)


انہوں نے کئی تصاویر اپنی انسٹا گرام سٹوریز میں بھی شیئر کیں، وہ پارسیوں کی عبادت گاہ بھی گئی تھیں۔