پاکستان میں پیٹرول کی اصل قیمت161روپے بنتی ہے،دستاویز


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں پیٹرول کی اصل قیمت 161 روپے جبکہ ڈیزل کی 166 روپے فی لیٹر بنتی ہے۔دستاویزات کے مطابق پیٹرول پر 91 روپے 36 پیسے اور ڈیزل پر 87 روپے 49 پیسے فی لیٹر ٹیکسز عائد ہیں۔ ریفائن شدہ پیٹرول پر71روپے 83 پیسے جبکہ ریفائن شدہ ڈیزل پر67روپے 96 پیسے ٹیکسزعائد ہیں۔
پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 181روپے70پیسے، ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 190روپے 21 پسے ہے۔ ریفائن ہونے سے پہلے پیٹرول و ڈیزل پر19روپے53 پیسے ٹیکسز لاگو ہیں۔دستاویزات کے مطابق ڈیزل پر مجموعی ٹیکس 87روپے 49پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول پر 91روپے 36پیسے کے مجموعی ٹیکسز عائد ہیں۔