پاکستان میں پیٹرول کی اصل قیمت161روپے بنتی ہے،دستاویز


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں پیٹرول کی اصل قیمت 161 روپے جبکہ ڈیزل کی 166 روپے فی لیٹر بنتی ہے . دستاویزات کے مطابق پیٹرول پر 91 روپے 36 پیسے اور ڈیزل پر 87 روپے 49 پیسے فی لیٹر ٹیکسز عائد ہیں .

ریفائن شدہ پیٹرول پر71روپے 83 پیسے جبکہ ریفائن شدہ ڈیزل پر67روپے 96 پیسے ٹیکسزعائد ہیں .
پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 181روپے70پیسے، ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 190روپے 21 پسے ہے . ریفائن ہونے سے پہلے پیٹرول و ڈیزل پر19روپے53 پیسے ٹیکسز لاگو ہیں . دستاویزات کے مطابق ڈیزل پر مجموعی ٹیکس 87روپے 49پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول پر 91روپے 36پیسے کے مجموعی ٹیکسز عائد ہیں .

. .

متعلقہ خبریں