.
پنجگور(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے آنے والے چینی چاول پنجگور پہنچ کر واپس غیر قانونی طریقے سے پنجگور سے خاران چاغی دالبندین تفتان کے راستے افغانستان سپلائی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے پنجگور میں آٹا چینی چاول کی ریٹ دگنی ہو گئی ہے واضح رہے گزشتہ ماہ اداروں نے چینی چاول آٹا کی غیر قانونی طریقے سے افغانستان سپلائی کی وجہ سے بلوچستان میں چینی چاول آٹا کی سپلائی بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ لک پاس کے مقام پر روک دی تھی کئی ہول سیلرز کی گاڑیوں کو روکا گیا بعد میں حکومت بلوچستان کے صوبائی نمائندوں و اداروں کا ہول سیلرز کے درمیاں فیصلہ ہوا تھا کہ چینی چاول آٹا بلوچستان کے سوا کہیں سپلائی نہیں ہوگا
لیکن بہ وثوق ذرائع کے مطابق ایک بار پھر پنجگور کے ہول سیلرز نے وعدہ وحید توڑ کر کوئٹہ سے آنے والے چینی آٹے کو زمیاد و دیگر چھوٹے گاڑیوں کی صورت میں غیر قانونی طریقے سے خاران سے چاغی دالبندین پھر تفتان سے افغانستان سپلائی جاری ہے عوامی سیاسی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ پنجگور کی چینی چاول آٹے کی غیر قانونی منتقلی کی وجہ سے ایک بوری چینی کی قیمت 8000 ،اٹا 6000 ہزار چاول 9000 ہزار تک پہنچ چکی ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ و دیگر اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے سپلائی کرنے والے ہول سیلرز کے مال ضبط و قانونی خلاف ورزی کرنے پر ان پر قانونی کاروائی کی جائے . .
متعلقہ خبریں