کپیسٹی چارجز شامل کرکے بجلی مہنگی کیے جانے کا انکشاف، صارفین پر اربوں کا بوجھ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیپرا کی جانب سے کپیسٹی چارجز شامل کرکے بجلی مہنگی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس سے صارفین پر اربوں روپے کا بوجھ پڑے گا۔بجلی مہنگی ہونے سے متعلق نیپرا کی دستاویزات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق بجلی کی اصل اوسط پیداواری قیمت 6روپے 73 پیسے فی یونٹ ہے جب کہ نیپرا نے بجلی کی پیداواری قیمت میں 16 روپے 22 پیسے فی یونٹ کپیسٹی چارجز شامل کردیے ہیں، جس سے بجلی کی قیمت 6 روپے سے 22 روپے 95 پیسے فی ہونٹ ہوگئی۔
واضح رہے کہ کپیسٹی چارجز شامل کرکے بجلی مہنگی کی جاتی ہے۔دستاویزات کے مطابق نیپرا نے رواں مالی سال کے لیے بجلی کا پیداوری اوسط یونٹ ٹیرف مقرر کر دیا۔ رواں مالی سال میں 124 ارب 86 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہونے کا امکان ہے۔ بجلی کی خالص پیداواری لاگت 801 ارب 25 کروڑ آنے کا امکان ہے جب کہ پیداواری لاگت میں 2ہزار 25 ارب روپے کپیسٹی چارجز شامل کیے گئے ہیں۔
نیپرا دستاویزات کے مطابق درآمدی کوئلے سے بجلی کی اصل پیداوری لاگت 16 روپے 71 پیسے فی یونٹ ہے اور 23 روپے کپیسٹی چارجز کے شامل کرکے درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداوری لاگت 40 روپے34 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح کپیسٹی چارجز کے ساتھ فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 48 روپے 56 پیسے فی یونٹ اور ایل این جی سے بجلی کی پیداواری قیمت 51 روپے 42 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔

Recent Posts

کے پی اسمبلی میں اپوزیشن نے بجٹ کو مفروضوں پر مبنی قرار دیدیا

پشاور (قدرت روزنامہ)اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ کا کہناہے کہ صوبے نے وفاق سے قبل…

4 hours ago

وزیر اعظم کی چینی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی دعوت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پاکستان میں صنعتیں…

4 hours ago

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کونوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پی…

5 hours ago

قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نےقومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر ٹول…

5 hours ago

مسائل کا حل اور ترقی عوام کا حق ہے، کسی کا احسان نہیں:وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے رکن قومی اسمبلی شذرامنصب اورسابق ایم…

6 hours ago

لاہور میں آندھی، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، آج رات کن شہروں میں بارش کا امکان ہے؟

لاہور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ایک ہفتے سے جاری شدید گرمی کے بعد آندھی…

6 hours ago