کاجول کا ’پٹھان‘ کی کمائی سے متعلق شاہ رخ خان سے سوال وائرل
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی میگا اسٹار کاجول کا فلم ’پٹھان ‘ کی کمائی سے متعلق سوال سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔شاہ رخ خان کے ساتھ ’ دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ جیسی تاریخی ہٹ سیمت متعدد بلاک بسٹر فلمیں دینے والی اور ان کی قریبی دوست کاجول نے فلم ’پٹھان ‘ کی کمائی پر سوال اٹھا دیا۔
ایک ٹی وی شو کے دوران میزبان نے کاجول سے پوچھا کہ آپ شاہ رخ خان سے کیا پوچھنا چاہیں گی تو کاجول نے سوچتے ہوئے کہا کہ اس سے کیا پوچھوں شاہ رخ خان کا سب کچھ تو سوشل میڈیا پر موجود ہے۔ کچھ وقفے کے بعد کاجول نے ہنستے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان سے پوچھوں گی ’ پٹھان‘ کی اصل کمائی کتنی ہوئی۔
Aur kuch logo ko abhi bi lagta hai Pathaan ka collection real tha
GLORIOUS OMG2 TEASER pic.twitter.com/mJsMUJOAmY
— 𝕍𝕖𝕖𝕣⚡✨ (@VEERx0) July 15, 2023
کاجول کا جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور متعدد صارفین نے کاجول کو یہ سوال پوچھنے پر سراہا جبکہ دیگر نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ایک صارف نے کاجول کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ دوسرے نے کہا کہ کاجول کو اب شاہ رخ خان سے آگے بڑھنا چاہیے۔
شاہ رخ خان کی فلم ’ پٹھان ‘ کے باکس آفس کلیکشنز پر بہت سے لوگوں نے شک کا اظہار کرتے ہوئے انہیں جعلی قرار دیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق فلم ’ پٹھان ‘ نے بھارت میں 665 کروڑ روپے کمائے تھے۔