خواب دیکھنے پر ٹیکس نہیں، بلاول افریقی ملک کا بھی وزیراعظم نہیں بن سکتا: شیخ رشید


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ خواب دیکھنے پر کوئی ٹیکس نہیں، بلاول کسی افریقی ملک کا بھی وزیراعظم نہیں بن سکتا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے لکھا کہ ن لیگ، پی پی پی، مولانا فضل الرحمان کے خواب دھرے کے دھرے رہ جائیں گے ان کے خواب آنسوؤں میں بہہ جائیں گے، مہنگائی کا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا ہے، بجلی کا بنیادی نرخ 25 سے بڑھا کر 29 کر دیا گیا، بے شک ہر گھر میں لیپ ٹاپ دے دیں جس کے گھر بجلی کا بل جا رہا ہے آٹا خرید کر کھا رہا ہے وہ انہیں الیکشن پر 440 وولٹ کا کرنٹ لگائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عوام اور 13 پارٹیوں کے درمیان نفرت انتہائی گہری ہوچکی ہے، غربت سے تنگ لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں لیکن نام ہارٹ اٹیک کا لے رہے ہیں کیونکہ اہل خانہ پوسٹ مارٹم اور پولیس کی تفتیش نہیں چاہتے جس ملک میں 8 لاکھ پروفیسر، ڈاکٹر، انجینئر ملک چھوڑ کے چلے جائیں تو پیچھے فضل الرحمان ہی رہ جاتا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اہل بنانے کیلئے دو تہائی اکثریت چاہیے جو الیکشن کے بعد بھی ممکن نہیں، ان کو اقتدار نہ ملے تو بیمار ہو جاتے ہیں اقتدار ملے تو تقریروں اور سرکاری اشتہاروں کا جمعہ بازار لگا دیتے ہیں، ریاست کوئی خلائی مخلوق نہیں ہوتی اس کا اہم جز عوام ہوتے ہیں جس کا دیوالیہ کر دیا گیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پہلی بار لوگوں کے پاس قبر کے پیسے نہیں ہیں ضرورت مند لوگوں کو کفن دفن کا خرچہ بینظیرانکم سپورٹ سکیم سے دیا جائے، بلاول نے 65 غیر ملکی دورے کئے کمپنی کی مشہوری کے علاوہ کچھ نہ ملا، سیاست کے آخری اوور شروع ہونے والے ہیں، جنہوں نے کسی کے ساتھ ہاتھ کیا اب اُن کے ساتھ ہاتھ ہوگا۔

Recent Posts

منڈی بہاالدین: کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منڈی بہاالدین کے نواحی علاقے نورپور پیراں کے قریب کشتی الٹنے سے…

2 mins ago

وسطی ایشیا والی بال چیمپئن شپ، ایران کو شکست دیکر پاکستان نے لگاتار پانچویں فتح حاصل کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ کے آخری لیگ میچ میں ایران…

7 mins ago

مجھ پر پراکسی کا الزام لگائیں گے تو ثبوت بھی دینا پڑیں گے: فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے کسی پر الزام…

28 mins ago

چکوال: زرعی ماہرین کا بڑا کارنامہ، نایاب غیرملکی پھل کی پاکستان میں کاشتکاری ممکن بنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بارانی ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ (باری) چکوال نے نایاب قسم کے پھل بلیک…

32 mins ago

محکمہ امور حیوانات میں 92 ویٹرنری ڈاکٹرز کی اسامیاں جلد پر کی جائیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعرات کو یہاں بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن…

53 mins ago

کیچ میں ڈینگی وائرس پھیلنے لگا، محکمہ صحت توجہ دے، سماجی کارکن

تربت(قدرت روزنامہ)مند کے سیاسی وسماجی کارکن شاہلزئی رند نے ڈینگی وبا پھیلنے پر محکمہ صحت…

1 hour ago