مسجدالحرام میں بزرگوں اور معذور زائرین کو بڑی سہولت دیدی گئی
مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ)مکہ مکرمہ میں مسجدالحرام میں بزرگوں اورمعذور زائرین کے لیے سہولیات سے آراستہ الگ جگہیں مختص کردی گئیں،جہاں معذور اور عمر رسیدہ عورتوں کے لیے خواتین پرمشتمل رضا کاروں کا عملہ ان کی خدمت پر تعینات کیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق صدارت عامہ برائے امورحرمین شریفین کی طرف سے مسجدالحرام میں معذور اور بزرگ نمازیوں کے لیے الگ جگہیں مختص کی گئی ہیں جن میں انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
معذورنمازیوں کے لیے الگ مصلے مختص کرنے کا مقصد انہیں بیت اللہ میں نماز اورعبادت کے لیے پرسکون ماحول فراہم کرنا ہے،معذوراورعمر رسیدہ خواتین کے لیے الگ جگہیں مختص کی گئی ہیں، جن میں خواتین پر مشتمل رضا کاروں کا عملہ ان کی خدمت پرتعینات کیا گیا ہے، معذور اور معمرافراد کے لیے مختص جگہوں میں زائرین کے لیے وہیل چیئرز کی فراہمی کا اہتمام کیا گیا ہے۔
معذورزائرین کی پرائیویسی کا خاصل خیال رکھا گیا ہے،صدارت عامہ کی سماجی امورکی ذمہ دار ایجنسی نے عبادت کی انجام دہی کے لیے بہت سی سہولیات فراہم کی ہیں،جن میں بصارت سے محروم نابینا خواتین کے لیے سفید چھڑی، بریل قرآن، کاغذات اورالیکٹرانک کاپیاں بھی شامل ہیں۔