“گانا فنکاری میں نے تحریر کیا”، آئمہ بیگ کا اپنے نئے گانے سے متعلق بیان، شیراز اپل نے آڑے ہاتھوں لے لیا


کراچی(قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کو اپنے نئے گانے فنکاری کے حوالے اس وقت تنازع کا سامنا کرنا پڑ گیا جب انہوں نے دعویٰ کیا کہ” انہوں نے اور شکیل سہیل نے یہ گانا تحریر کیا۔”تفصیلات کے مطابق ایک مقامی میڈیا ادارے سے گفتگو کے دوران آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ “اس گانے کو بنانے میں انہیں اور انکے ساتھی کو لگ بھگ تین برس لگے کیونکہ میں تنہا اسے کرنے کے حوالے سے پریشان تھی۔
اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ اپنے کیریئر کے آغاز سے میں نے ایک بھی سولو ٹریک ریلیز نہیں کیا جس پر میں نے رات دن خود کام کیا ہو۔”تاہم گلوکار شیراز اپل نے آئمہ بیگ کے اس بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ “انہوں نے مذکورہ بالا گیت خود اور تنہا لکھا ہے۔” اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر تحریر میں شیراز اپل کا مزید کہنا تھا کہ” آئمہ بیگ انہیں انکا جائز کریڈٹ دینا بھول گئیں جسکا ذکر پہلے ہی یونیورسل میوزک انڈیا یوٹیوب کریڈٹ پر کرچکا ہے۔”
انہوں نے آئمہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “وہ اپنے فیکٹس کو درست کریں، شکیل سہیل تو اس گیت کی تحریر سے چھ ماہ قبل ہی انتقال کرچکے تھے اور میرے ساتھ انہوں نے ایک اور سنگل تحریر کیا تھا جسکا نام “فراق فراق “تھا۔”اپنی بات جاری رکھتے ہوئے شیراز اپل کا کہنا تھا کہ” لہٰذا اطلاعاً عرض ہے کہ فنکاری میں نے تحریر، کمپوز اور پروڈیوس کیا آپ تو صرف اسے گانے آئی تھیں جس پر صرف تین گھنٹے لگے۔