بھارتی اداکارہ ’الیانا ڈی کروز ‘کے ہونے والا بچے کا باپ کون ہے ؟ اداکارہ نے آخر کار اس شخص کا چہرہ دنیا کو دکھا دیا


ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ ” الیانا ڈی کروز“ نے اپنے مداحوں کو اپنے ہونے والے بچے کے والد کو پوشیدہ رکھ کر حیرت میں ڈالا ہو اتھا تاہم اب اس تذبذب میں کچھ کمی ہوتی دکھائی درہی ہے کیونکہ اداکارہ کی جانب سے پہلی مرتبہ اپنے بوائے فرینڈ کی تصویر جاری کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق الیانا ڈی کروز نے پہلی مرتبہ اپنے بوائے فرینڈ کے چہرے کو بے نقاب کر دیاہے ، اداکارہ نے انسٹاگرام سٹوری پر اپنے محبوب کے ساتھ مختلف تصاویر لگائیں اور اسے ” ڈیٹ نائٹ “ کا عنوان دیا جبکہ اس کے ساتھ انہوں نے لال رنگ کے دل کا ایموجی بھی بنایا ۔

جیسے ہی یہ تصویر سوشل میدیا پر آئی تو بھونچال سا ہی آ گیا اور صارفین نے مختلف تبصرے شیروع کر دیئے ، صارف کا کہناتھا کہ ”پُر اسراریت ابھی بھی قائم ہے کیونکہ کوئی نام نہیں دیا گیا “۔اس سے قبل الیانا ڈی کروز نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی لیکن اس میں اپنے پارٹنر کا چہرہ چھپا دیا تھا ۔
اداکارہ نے اس تصویر کے ساتھ حاملہ ہونے کی خبریں بھی اپنے مداحوں کو سنائی اور کہا کہ ماں بننا ایک نہایت خوبصوت احساس ہے ، میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں ۔