آپ جو کچھ کررہے ہیں، وہ اچھا نہیں ، غلط روایت ڈال رہے ہیں، جسٹس علی باقرنجفی کا پرویز الٰہی کی نظربندی کیخلاف درخواست پر وکیل پنجاب حکومت سے مکالمہ

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ کے جج علی باقرنجفی نے پرویز الٰہی کی نظربندی کیخلاف درخواست پر وکیل پنجاب حکومت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ جو کچھ کررہے ہیں، وہ اچھا نہیں کر رہے، آپ غلط روایت ڈال رہے ہیں . نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی نظربندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے وکیل پنجاب حکومت سے کہاکہ آپ جو کچھ کررہے ہیں، وہ اچھا نہیں کر رہے، آپ غلط روایت ڈال رہے ہیں .

جسٹس علی باقری نجفی نے ریمارکس دیئے جو ریاست کرتی ہے وہ بھگتتی بھی ہے، پرویز الٰہی کے وکیل نے نظربندی کیخلاف درخواست واپس لے لی . . .

متعلقہ خبریں