بلوچستان میں کورونا کیسز کم ہونے لگے، وائرس پھیلنے کی شرح 3.25 فیصد رپورٹ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں کورونا کیسز میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں وائر س پھیلنے کی شرح 3.25 فیصد صرف 20 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 342 ہو گئی ہے۔ نئے مثبت کیسز صوبے کے چھ اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 333967 جبکہ اس موذی مرض سے صحتیاب افراد کی تعداد 30965 ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز صوبے میں کورونا کے 615 ٹیسٹ کئے گئے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 67 افراد اس موذی وباء کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 2 ہزار 988 نئے مریض بھی سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک مجموعی طور پر 26 ہزار 787 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 7 ہزار 508 تک پہنچ چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 90 ہزار 545 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 5 ہزار 66 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 10 لاکھ 90 ہزار 176 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

1 hour ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

1 hour ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

2 hours ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

2 hours ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

2 hours ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

2 hours ago