کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی دوسری بڑی یونیورسٹی (بیوٹمز) میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، جامعہ میں 1 ارب 35 کروڑ سے زائد کی مالی بے ضابگیاں ہوئیں ہیں۔آڈیٹر جنزل پاکستان کی مالی سال سال 2022-23 کی آڈت رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی دوسری بڑی یونیورسٹی ( بیوٹمز) میں 1 ارب 35 کروڑ سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں ہوئیں ہیں، یہ بے ضابطگیاں حکومت بلوچستان کی بیوٹمز یونیورسٹی کی تعمیری اور غیر تعمیری کاموں کے لیے جاری کردہ رقوم میں سے میں کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 1 ارب 22 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیاں یونیورسٹی میں ہونے والے تعمیراتی کام میں ہوئی ہیں جبکہ باقی بے ضابطگیاں یونیوسٹی ک مختلف ریسرچ پراجیکٹس کے لیے ملنے والی رقوم میں سے کی گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیوٹمز یونیورسٹی کو 2019 سے 2021 کے دوران مختلف ترقیاتی کاموں کی مد میں 1 اراب 22 کروڑ روپے سے ذائد رقم ادا کی گئی، ترقیاتی منصوبوں کے لیے کوئی قواعد و ضوابط کا خیال نہیں رکھا گیا، یونیورسٹی کو 8 کروڑ روپے سے ذائد رقم ترقیاتی منصوبوں کی تاخیر کے باعث ادا کی گئی۔
جامعہ کے مختلف ریسرج پروجیکٹ کے لیے 3 کروڑ روپے سے ذائد رقم مختص کی گئی،یونیورسٹی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث فنڈز مختص کرنے کے باوجود کوئی ریسرچ نہ ہوسکی۔
رپورٹ کے مطابق جامعہ کے مختلف ملازمین کو اضافی چارجز اور الاؤنسس کی مد میں 36 لاکھ روپے ادا کیے گئے، تمام بے ضابطگیاں یونیورسٹی انتظامیہ کے علم میں لائی گئی ہیں۔آڈٹ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ یونیورسٹی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر کے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…
مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…
یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…