حکومت فی لیٹرپیٹرول پر کتنا ٹیکس لے رہی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات پر عائد کردہ ٹیکسوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔دستاویزات کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی خالص قیمت 161 روپے فی لیٹر بنتی ہے جس پر 91 روپے 36پیسے کے مجموعی ٹیکس عائد ہیں۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت 166روپے فی لیٹر بنتی ہے جس پر 87روپے 49پیسے مجموعی ٹیکس لیا جارہا ہے۔دستاویزات کے مطابق پیٹرول پر ریفائن کے بعد 71روپے 83پیسے فی لیٹر ٹیکس عائد ہے جب کہ پیٹرل کی ایکس ریفائنری قیمت 181روپے 70 پیسے فی لیٹر ہے۔
ریفائن سے پہلے پیٹرول پر 19روپے 53پیسے فی لیٹر ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔اسی طرح ریفائن کے بعد ڈیزل پر 67روپے 96پیسے فی لیٹر ٹیکس عائد کیا گیا ہے جب کہ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 190روپے 21پیسے فی لیٹر ہے۔
ریفائن سے پہلے ڈیزل پر بھی 19روپے 53پیسے فی لیٹر ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔