سائفر تحقیقات؛ چیئرمین پی ٹی آئی کو ایف آئی اے طلبی کیخلاف دیا گیا حکم امتناع واپس
لاہور(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر تحقیقات کیس میں ایف آئی اے طلبی کے خلاف دیا گیا حکم امتناع واپس لے لیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کی حکم امتناع واپس لینے کی درخواست منظور کرلی اور چیئرمین پی ٹی آئی کو ایف آئی اے طلبی کے خلاف دیا گیا حکم امتناع واپس لے لیا ۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے وفاقی حکومت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا ۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو دیے گئے حکم امتناع کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ا س سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے اسد باجوہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے تھے۔