ترقیاتی فنڈز؛ 959 ارب روپے میں سے .50 142 ارب جاری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیا مالی سال 24-2023 شروع ہوتے ہی ترقیاتی فنڈز کا اجرا شروع ہو گیا۔وزارتِ خزانہ کے مطابق 959 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام سے 142 ارب 50 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ہیں، پارلیمنٹیرینز کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے 61 ارب 26 کروڑ روپے، مقامی ترقیاتی پروگرام کے لیے 131 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں، بیرونی ترقیاتی معاونت کی مد میں 11 ارب 50 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں جبکہ اگلے 3 ماہ میں مزید 69 ارب 74 کروڑ روپے دستیاب ہوں گے۔
موجودہ مالی سال پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 200 ارب روپے اضافی خرچ ہوں گے۔ اس سال مجموعی طور پر 1150 ارب روپے کا وفاقی ترقیاتی پروگرام منظور کیا گیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق 20 ارب 26 کروڑ روپے پچھلے سال کے رہتے تھے وہ جاری ہوئے ہیں۔ نئے بجٹ میں سے بھی ارکانِ پارلیمنٹ کے لیے 41 ارب روپے جاری ہوئے ہیں،کْل61 ارب 26 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔