’فنکاری‘ نے فنکاریاں دکھانا شروع کردیں، تنازع طول پکڑنے لگا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکار کے گانے ’فنکاری‘ نے ریلیز ہوتے ہی فنکاریاں دکھانا شروع کردیں۔جہاں اس گانے نے ریلیز ہونے کے ساتھ ہی دھوم مچائی وہیں گلوکارہ کے اس دعوے کے بعد کہ گانا انہوں نے مرحوم شکیل سہیل کے ساتھ ملکر لکھا ہے، تنازع بھی کھڑا ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے طول پکڑنے لگا۔
پہلے معروف گلوکار و موسیقار شیراز اپل نے آئمہ بیگ کے دعوے کو غلط قرار دیا اور کہا کہ یہ گانا انہوں نے اکیلے لکھا ہے جس کا ثبوت میوزک ویڈیو کے اینڈ کریڈیٹس سے بھی ملتا ہے۔
تاہم اس تنازع نے اس وقت طول پکڑا جب گلوکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کسی کا نام لئے بغیر اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ ’لگا لو ، لگا لو، فنکاریاں لگا لو اور تو کچھ ملنا نہیں ہے‘۔
8 2 1 166x300
آئمہ بیگ نے انسٹا اسٹوری شیئر کرنے کے چند ہی گھنٹوں بعد ڈیلیٹ کر دی تاہم یہ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہوچکی تھی۔اسی حوالے سے ایک سوشل میڈیا پیج کی پوسٹ پر گلوکارہ نے کمینٹس میں تبصرہ دیتے ہوئے اپنے دعوے سے انکار کرتے ہوئے میڈیا پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے ان کے بیان کو توڑ موڑ کے پیش کیا ہے۔
8 3 300x176
گلوکارہ کی جانب سے اس الزام کے بعد سوشل میڈیا انفلونسر مومن علی منشی بھی میدان میں آگئے اور آئمہ بیگ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے گلوکارہ کے الزام کی تردید کر دی اور کہا کہ آپ نے اپنے انٹرویو میں خود کہا ہے کہ آپ کو گانا بنانے میں 6 سال کا عرصۃ لگا جبکہ 3 سال قبل رمضان میں آپ نے مرحوم شکیل سہیل کے ساتھ ملکر گانا لکھا۔
8 4 300x176
مومن علی منشی نے یہ بھی لکھا کہ انہوں نے صرف گلوکارہ آئمہ بیگ اور گلوکار شیراز اُپل کے بیانات کا حوالہ دیا ہے کچھ بھی اپنی طرف سے نہیں لکھا۔ آپ بجائے اپنی غلطی تسلیم کرکے معافی مانگنے کے دیگر فنکاروں کی طرح ، روایت اختیار کرتے ہوئے میڈیا پر الزام لگا رہی ہیں‘۔