پشاور ہائیکورٹ کا علی محمد خان کو 25جولائی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم


پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کو 25جولائی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا۔نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سابق وزیر مملکت علی محمد خان کیخلاف مقدمات کی تفصیل فراہمی کیلئے کیس کی سماعت ہوئی،
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ علی محمد خان 2مہینے سے زائد جیل میں ہیں، ایک مقدمے میں رہا ہوتے ہی دوسرے میں گرفتار ہو جاتے ہیں، عدالت نے علی محمد خان کو 25جولائی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا۔