برطانیہ کا آئندہ برس پاکستان کے لیے ترقیاتی امداد میں بڑے اضافے کا اعلان
لندن(قدرت روزنامہ) برطانیہ نے آئندہ برس پاکستان کو خاندانی منصوبہ بندی، لڑکیوں کی تعلیم، اور آمدنی کو متحرک کرنے، سرمایہ کاری اور تجارت کے لیے دو طرفہ سرکاری ترقیاتی امداد (ODA) کی مد میں 133 ملین پاؤنڈ فراہم کرے گا۔برطانیہ کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی پاکستان کنٹری ڈویلپمنٹ پارٹنرشپ سمری (CDPS) کی منظوری دیدی گئی۔
برطانیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2024-25 کے لیے پاکستان کے ترقیاتی امداد کو 3 گنا کیا گیا ہے تاکہ گزشتہ برس سیلاب کی تباہ کاریوں سے نبرد آزما پاکستان کو بحالی کے کاموں میں مدد مل سکے۔خیال رہے کہ رواں مالی سال یہ امداد 41.6 ملین پاؤنڈ ہے جسے بڑھا کر آئندہ برس 133 ملین پاؤنڈ کیا جائے گا۔
4/4 To deliver these ambitious plans, a significant uplift in 🇬🇧’s development funding is expected in FY 2024/25.
This will enable the UK to support 🇵🇰’s climate resilience and reduce humanitarian risks, following last year’s devastating floods.
🇬🇧🇵🇰Ek Saath
— Jo Moir (@jomoir) July 18, 2023
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ بجٹ موسمیاتی تبدیلیوں میں حصہ کم ہونے کے باوجود اس سے سب سے زیادہ نقصان اُٹھانے والے پاکستان میں تعمیر نو میں اپنا کردار ادا کرنے کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس مالی امداد کا 56 فیصد پروگرام صنفی مساوات کو فروغ دینے اور 26 فیصد پروگرام بنیادی طور پر معذوروں کی فلاح بہبود کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
برطانوی ہائی کمیشن میں ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر نے ٹوئٹر میں کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ مل کر اہم چیلنجوں کے خلاف پیش رفت کو کھولنے کے لیے کام کریں گے، جن میں آبادی، موسمیاتی خطرات اور معیشت شامل ہیں۔