ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تیزی سے تنزلی آنے لگی


کراچی (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تیزی سے گراوٹ آنے لگی . سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جار یکردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 78 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی .


اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 279 روپے 26 پیسے سے بڑھ کر 283 روپے 4 پیسے ہو گئی ہے .


مرکزی بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 1.34 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی . دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قدر 288 روپے کے قریب پہنچ گئی ہے .
اُدھر دیگر کرنسیوں کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو آسٹریلوی ڈالر 192 روپے، کینیڈین ڈالر 214 روپے، جاپانی ین 2.04 روپے، یورو 318 روپے، کویتی دینار 924 روپے، قطری ریال 77 روپے، سعودی ریال 75 روپے، ملائیشین رنگٹ 62 روپے، بھارتی کرنسی کی قیمت 3 روپے 45 پیسے ہو گئی ہے .
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی کی بڑی وجہ سے اس وقت ادائیگیاں ہیں، ایل سیز کے معاملے کے بعد ڈالر کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے، اس وجہ سےامریکی ڈالر قیمت میں تاریخی اضافہ ہو رہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں