استحکام پاکستان پارٹی نے الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کی درخواست دائر کر دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) استحکام پاکستان پارٹی نے الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کیلئے درخواست دائر کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رجسٹریشن درخواست استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان اور جنرل سیکرٹری عامر کیانی کی جانب سے جمع کروائی گئی،درخواست کے ساتھ ایک صفحہ پر تحریر پارٹی کا منشور بھی جمع کروایا گیا ہے۔
جبکہ اس سے قبل استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے انتخابی نشان فائنل کیا گیا تھا،استحکام پاکستان پارٹی نے ’’ عقاب ‘‘ کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔ یاد رہے کہ اب کئی سیاسی جماعتیں انتخابی نشان کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواستیں جمع کرا چکی ہیں،الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے لیے انتخابی نشانات الاٹ کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔
مسلم لیگ ن نے عام انتخابات میں انتخابی نشان ’شیر ‘ کے حصول کے لیے درخواست جمع کرائی،مسلم لیگ کی جانب درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف نے بھی آئندہ عام انتخابات میں انتخابی نشان الاٹ کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرائی،عام انتخابات کیلئے انتخابی نشان کے حصول کا معاملے پر تحریک انصاف نے ’’بلے‘‘ کے نشان کے حصول کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی جس میں استدعا کی گئی کہ تحریک انصاف کو عام انتخابات کے لیے بلے کا نشان دیا جائے۔ اس کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان تلوار کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی تھی، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے پی پی پی پی کیلئے انتخابی نشان تیر کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی تھی۔

Recent Posts

سونے کی قیمت میں اچانک بھاری اضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان میں ہفتے کے روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت…

5 mins ago

بشکیک میں پاکستانی طلبا کو ہر قسم کی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ…

6 mins ago

’’ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ پاکستانی ٹیم کیلئے مشکل ثابت ہو گا اور سیمی فائنل کھیلنے والوں میں۔۔‘‘محمد حفیظ نے بڑا بیان دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ کا کہنا…

9 mins ago

پسنی کے پہاڑی علاقے سے کتنے کروڑکی اور کتنی چرس بر آمد ہوئی ؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقوں پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے…

12 mins ago

وزیراعظم کی زیرسربراہی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل، جہانگیر ترین بھی شامل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے اپنی سربراہی میں اقتصادی مشاورتی کونسل بنادی، جس میں جہانگیر…

17 mins ago

وکی کوشل کا فلم کی شوٹنگ کے دوران گرفتار ہونے کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ ہدایت کار انوراگ کشیپ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

20 mins ago