کس ہیروئن کا شوہر میسج کرکے ملنے کی درخواست کرتا رہا، کنگنا رناوت نے بتا دیا
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا ہے کہ مشہور ہیروئن کے شوہرنے مسیج کرکے ملنے کی درخواست کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کا نام لیے بغیر بالی ووڈ کی مقبول جوڑٰ ی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔
کنگنا رناوت کا بیان میں کہنا تھا کہ رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ سے شادی اس لیے کی کیونکہ ’مافیا ڈیڈی‘ نے شادی کرنے کی صورت میں رنبیر کو 3 فلموں میں کام دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ ہیروئن کا شوہر لندن میں اپنے خاندان کے ساتھ تھا جبکہ وہ ممبئی میں اپنی بیٹی کے ساتھ موجود تھی۔
کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا کہ ہیروئن کا شوہر ٹیکسٹ مسیج میں گڑگڑا کر کے مجھ سے ملنے کی درخواست کرتا رہا۔ بالی ووڈ کے ’فرضی ‘ میاں بیوی دنیا کو دکھانے کو خوش ہیں تاہم گھر کے اندر الگ الگ فلور پر رہائش پذیر ہیں۔ اس فرضی جوڑی کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔
اداکار رنبیر کپور گزشتہ دنوں اپنی والدہ ، بہن اور ان کے شوہر اور بچوں کے ساتھ لندن میں تھے جبکہ عالیہ بھٹ اپنی بیٹی کے ساتھ آنے والی فلم کی پروموشن کے لیے ممبئی میں موجود تھیں۔ کنگنا رناوت اس سے قبل بھی عالیہ اور رنبیر پر اقربا پروری کا الزام عائد کرچکی ہیں۔