ژوب حملے میں افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف
ژوب (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں ٹی ٹی پی کے ژوب چھاؤنی پر حملے میں امریکی ہتھیار اور سامان کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ژوب میں ہلاک کیے جانے والے دہشت گردوں کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی۔
دہشت گردوں نے افغانستان میں امریکن فوج کا چھوڑا ہوا اسلحہ استعمال کیا جس میں 5.56 ایم ایم کیلیبر 16 M اسالٹ رائفلیں، جدید معیار کےہیلمٹ ، دستانے، بیک پیک اور یونیفارم شامل ہے۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ کرنے والے دہشت گرد جو کہ ہلاک ہو چکے ہیں امریکی یونیفارم میں ملبوس ہیں۔ اس سے سوال پیدا ہوگیا ہے کہ یہ جدید اسلحہ اور یونیفارم دہشت گردوں تک کیسے پہنچا ؟۔