سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کئے گئے ہیں . تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے .

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زیر زمین گہرائی 206کلو میٹر تھی . زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا . زلزلے سے تاحال کسی کی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے . . .

متعلقہ خبریں