ایسا ہمسفر چاہیے جو بے انتہا محبت کرے اور ہمیشہ کہا مانے،رومیسہ خان
لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا سٹار و اداکارہ رومیسہ خان نے کہا ہے کہ مجھے ایسا ہمسفر چاہیے جو مجھ سے بے انتہا محبت کرے اور میرا کہا کبھی رد نہ کرے۔
اداکارہ رومیسہ نے حال ہی میں اپنی نئی فلم کے ہیرو عاشر وجاہت کے ہمراہ ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے شادی کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔شوہر میں ممکنہ خوبیوں سے متعلق سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ لسٹ تو بہت بڑی ہے پر جو بات میں سب سے پہلے دیکھوں گی وہ یہ ہے کہ فیملی کو کتنا وقت دیتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شادی ایک اچھی چیز ہے، جس کے ساتھ بھی آپ کی سوچ، عادات ملیں اور وہ آپ کو پسند بھی ہے تو شادی کر لینی چاہیے۔