اب آپ آئی فون کاغذ کی طرح لپیٹ بھی سکیں گے


امریکا(قدرت روزنامہ)امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے موٹورولا یا سام سنگ کی طرح فولڈ ایبل آئی فون اب تک لانچ نہیں کیا لیکن اب وہ ایک ایسا سیٹ مارکیٹ میں لانے پر غور کر رہی ہے جسے کاغذ یا غالیچے کی طرح لپیٹا جاسکے۔
این وائی بریکنگ کی رپورٹ کے مطابق فون کی پتلی اسکرین مخصوص محوروں پر مشتمل ہوگی اور اس میں شیشے کی حفاظت کی ایک تہہ شامل ہوگی ہے تاکہ اسکرین پر کوئی خراش نہ لگے اور کھولنے اور بند کرنے کے دوران سیٹ کو کسی ممکنہ نقصان سے بچایا جاسکے۔
24 2 1 300x180
مذکورہ فون کے لانچ کی حتمی تاریخ اب تک سامنے نہیں آئی ہے لیکن یہ کم از کم سال 2024 سے پہلے تو مارکیٹ میں جلوہ افروز نہیں ہوسکے گا کیوں کہ ایپل کی ایک اور نئی پروڈکٹ آئی فون 15 اس سال ستمبر میں لانچ کی جا رہی ہے۔
24 3 1 300x180
واضح رہے کہ ایپل نے بہت سے پیٹنٹ حاصل کیے ہیں جو کبھی بھی حقیقی ٹیکنالوجیز میں تبدیل نہیں ہوئے۔ تاہم اگر ایپل کی جانب سے یہ مجوزہ فون لانچ کیا جاتا ہے تو یہ بلاشبہ ایک خوبصورت و مفید اضافہ ہوگا اور اسے بآسانی جیب میں رکھا بھی جاسکے گا۔