ن لیگ کا انتخابی مہم کیلئے سلوگن سامنے آگیا
لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن)کا انتخابی مہم سے کیلئے سلوگن سامنے آگیا۔نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم ’’ وزیراعظم نوازشریف‘‘ کے سلوگن کے ساتھ چلائی جائے گی،ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کی سفارشات پر سلوگن کی منظوری دی گئی ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف نے قیادت کی سفارشات پر انتخابی مہم کے ابتدائی خدوخال کی منظوری دی،پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے نئے سلوگن کے ساتھ جارحانہ انتخابی مہم چلائی جائے گی ،ن لیگ کےنئے سلونگ کے ساتھ نغمے اور ترانے بھی تیار کرائے جائیں گے،نئے پارٹی نغموں اور ترانوںں کی بھی بھرپور تشہیر کرائی جائے گی،انتخابی مہم کیلئے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کیا جائے گا۔