کراچی میں کل سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں کل جمعہ کے روز سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے . مون سون بارشوں کا سلسلہ رات گئے خلیج بنگال سے مشرقی سندھ میں داخل ہوگیا .

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش چھور میں 36 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی . علاوہ ازیں اسلام کوٹ میں 24،سکھر13.2،چھاچھرو12،دادو اور مٹھی 7،بدین 4،خیرپور اور موہنجودڑو میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی . سب سے کم بارش روہڑی میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی . محکمہ موسمیات کے مطابق آج حیدرآباد سمیت دیہی سندھ کے کچھ اضلاع میں درمیانی و تیز بارشیں ہوسکتی ہیں جب کہ کراچی میں کل جمعہ کے روز سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے . بارش کے دوران آندھی بھی چل سکتی ہے جب کہ شہر قائد کے کچھ علاقوں میں موسلادھار بارشیں ہونے کی توقع بھی ہے . . .

متعلقہ خبریں