چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر معاملے پر تعاون نہ کیا تو گرفتار کیا جا سکتا ہے:رانا ثنا اللہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر معاملے پر تحقیقات میں تعاون نہ کیا تو انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے .
ایک ٹویٹ میں رانا ثناء اللہ نے لکھا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سفارتی سائفر کے معاملے پر 25 جولائی کو طلب کیا ہے .


انہوں نے کہا کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی نے اس معاملے پر تحقیقات میں تعاون نہ کیا تو انہیں نکوائری مرحلے پر گرفتار کیا جا سکتا ہے، البتہ کون شریک جرم ہے ایف آئی اے کی سفارش میں تعین ہو گا .
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے سفارشات کرے گی کس کس کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے .

. .

متعلقہ خبریں