محرم الحرام؛ سندھ میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی (قدرت روزنامہ) محرم الحرام کے سلسلے میں سندھ بھر میں دفعہ 144 نافد کر دی گئی جبکہ 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی . محکمہ داخلہ سندھ نے پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا .

صوبے بھر میں محرم کے دوران اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی عائد کی گئی ہے، قانون نافد کرنے والے اداروں کے علاوہ کسی کو اسلحہ لیکر چلنے کی اجازت نہیں ہے . مجالس اور امام بارگاہ کے علاوہ 5 افراد سے زیادہ کھڑے ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ ہوٹلز اور عوامی مقامات پر وی سی آر اور فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی . . .

متعلقہ خبریں