وڈھ ،فریقین میں پھر فائرنگ کا تبادلہ، 2 افراد زخمی، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ
وڈھ (قدرت روزنامہ)وڈھ میں آج صبح جاری فائرنگ کا تبادلہ رک گیا ہے ۔ وڈھ دونوں طرفہ فائرنگ سے دو افراد کے زخمی ہوئے ہیں جنہیں ڈپٹی کمشنر کے زیر نگرانی ہسپتال پہنچایا گیا۔۔وڈھ کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر مقامی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور تمام ڈاکٹرز و عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں اور ہسپتال عملے کو اپنی ڈیوٹیز پر حاضر رہنے کی تاکید کی گئی ہے ۔
اہل علاقے نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ سیکویرٹی فورسز کے ذریعے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا جائے۔