وڈھ صورتحال ،کشیدگی اور جنگ کسی کے بھی مفاد میں نہیں، مسائل کا حل بات چیت کے زریعہ ہی ممکن ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا وڈھ کی صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ باخبرہیں ،فریقین تحمل و برداشت کا مظاہرہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ علاقے کا امن برقرار رکھنا حکومت کے ساتھ ساتھ قبائلی و سیاسی عمائدین کی بھی زمہ داری ہے۔مسائل و تنازعات کے بات چیت کے زریعہ حل میں حکومت اپنا کردار ادا کرنے کے لئےتیار ہے ۔
کشیدگی اور جنگ کسی کے بھی مفاد میں نہیں مسائل کا بہترین حل بات چیت کے زریعہ ہی ممکن ہے۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ پولیس اور قانون نافز کرنے والے ادارے علاقے میں امن کے قیام کو ہر صورت یقینی بنائیں۔علاقے کے قبائلی سیاسی و مزہبی عمائدین کے اثر و رسوخ کو بھی برؤے کار لایا جائے۔کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی جائے۔