وڈھ انٹرکالج پر مارٹر گولہ گرنے سےعمارت کو نقصان ، نجی چیک پوسٹوں کو ہٹا کر لیویز کی چیک پوسٹیں قائم کی جارہی ہیں، ڈپٹی کمشنر خضدار

خضدار (قدرت روزنامہ) وڈھ میںدونوں فریقین کے مابین جاری فائرنگ کا تبادلہ رک گیا ہے، زرائع کا کہنا ہے کہ وڈھ انٹرکالج پر مارٹر گولہ گرنے سےعمارت کو نقصان ، البتہ کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں،دوسری جانب زرائع کا کہنا ہےوڈھ میں شاہراہ کے اطرف میں قائم دو نجی چیک پوسٹیں ہٹادی گئیں ۔
ڈپٹی کمشنر خضدار جمیل احمد اور ایف سی کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئی نجی چیک پوسٹوں کو ہٹادیا گیا اور وہاں پر بلوچستان کانسٹیبلری و لیویز کی چیک پوسٹیں قائم کی جارہی ہیں ۔انظامیہ و دیگر سیکورٹی اداروں کےاہلکار شاہراہ پر موجود ہیں ۔