بلوچستان
ایران میں پرائیویٹ ٹریولز ایجنٹ کیلئے ویزہ کا نظام ختم کردیا گیا
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ایرانی حکومت نے پرائیویٹ ٹریولز ایجنٹ سے ویزہ کانظام ختم کردیا۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے افراد جو ایران جاتے تھے اور کوئٹہ میں پرائیویٹ ٹریولز ایجنٹ کے ذریعے ویزہ لگاتے تھے فارم فیس 300جبکہ ایجنٹ 1000روپے اس کے علاوہ نارمل ویزہ کیلئے فیس 14ہزار جبکہ ایجنٹ 18ہزار جبکہ ارجنٹ کیلئے 21ہزار اور ایجنٹ24ہزار روپے وصول کررہے تھے
جس پر ایرانی حکومت کی جانب سے نوٹس لیکر ویزہ نظام پرائیویٹ ٹریولز سے واپس لے لیا اور اب سائلین ایرانی قونصلیٹ میں براہ راست پیش ہوکر اپنے ویزے کیلئے اپلائی کرسکیںگے ۔ایرانی قونصلیٹ کی جانب سے ویزہ سیکشن فعال کردیاہے جو صبح 9بجے سے دن ایک بجے اور پھر 3سے 4بجے تک سیکشن سائلین کیلئے کھلا رہے گا۔